Live Updates

چارسدہ، تحریک انصاف کو دھچکا،پڑانگ میں خواتین کونسلر ز سمیت درجنوں خاندانوں کی خواتین اے این پی میں شامل

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا،پڑانگ میں خواتین کونسلر ز سمیت درجنوں خاندانوں کی خواتین نے عوامی نیشنل پارٹی میںشمولیت کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کا ایک اجلاس پڑانگ بابا خیل میں خواتین ونگ کے رہنماء شاہدہ بی بی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسل کے خواتین ممبر نبیلہ رحمان اور رضیہ سلطانہ دیگر پارٹی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پڑانگ بابا خیل سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کونسلربسمین بی بی سمیت درجنوں خاندانوں کے خواتین نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو کرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے ضلعی صدرصفیہ نوروز، شاہدہ بی بی ، ضلعی کونسل کے ممبر نبیلہ رحمان اور رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ چارسدہ کے خواتین سیاسی لحاظ سے اب بیدار ہو چکی ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جنگ لڑنا سیکھ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑنے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ 22جنوری کو باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر خواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کے لئے اے این پی خواتین ونگ کی جانب سے تما م تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات