بنوں ،نورڑ میںحساس ادارے ،پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمدکر لیا

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) بنوں کے دیہاتی علاقہ نورڑ میںحساس ادارے اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، متعدد مشتبہ افرادگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا،ایس ایچ او عمران خٹک کے مطابق گذشتہ روز تھانہ میریان کی حدود واقع علاقہ نورڑ میں پولیس نفری نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی اس دوران پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے گرفتار ہونے والوں میں قتل کے جرم میں فرار مبینہ ملزم بھی شامل ہے جبکہ بر آمد کئے جانا والا اسلحہ ایک کلاشنکوف ،تین ریپیٹر ،دو پستول اور دو رائفل پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :