پی سی بی کے زیراہتمام قومی ون ڈے کپ کا پانچواں مرحلہ (آج) سے شروع ہوگا

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام قومی ون ڈے کپ کا پانچواں مرحلہ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فاٹا ریجن اور کراچی ریجن وائٹس کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پشاور ریجن اور کراچی ریجن بلیوز کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں مدمقابل ہوں گی۔ راولپنڈی ریجن اور لاہور ریجن وائٹ کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسلام آباد ریجن اور لاہور ریجن بلیوز ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔