خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، کوٹلی اور سرگودھا میں انسداد پولیو مہم (آج) سے شروع ہوگی

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، کوٹلی اور سرگودھا میں انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں پانچ سال سے کم عمر 66 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ گلگت بلتستان میں دو لاکھ 20 ہزار اور سرگودھا میں پانچ لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران تقریبا ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ اس ضمن میں پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنز اور پبلک مقامات پر بھی موجود ہوں گی۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :