پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیدیا

قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے، حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے اور عوام کا مزید خون نچوڑنے کے گریز کرے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء سینیٹر سعید غنی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء سینیٹر سعید غنی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے، حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے اور عوام کا مزید خون نچوڑنے کے گریز کرے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کر رہی ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا تعین کرنے والے اوگرا سے اختیارات چھین کر حکومت من مانی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت پاکستانی اشیاء کے ایکسپورٹ میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بجٹ خسارا پورا کرنے اور حکومتی غیرضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز گردی کے ایسے اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے اور عوام کا مزید خون نچوڑنے کے گریز کرے۔ (ار)