اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف پار لیمنٹ میں احتجاج کا اعلان

(ن) لیگی حکومت قوم کو کس جر م کی سزا دے رہی ہے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹر انسپورٹ کر ایوں میں اضافے سمیت مہنگائی کا نیا طوفان لائیگا ‘حکمرانوںکی ناکام پالیساں غریب کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے‘سینیٹر سراج الحق ‘لیاقت بلوچ ‘شیخ رشید ‘شاہ محمودقر یشی ‘چوہدری سرور ‘مولانا سمیع الحق‘سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر کا ردعمل

اتوار 15 جنوری 2017 18:10

اپوزیشن کا پٹر ولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف پار لیمنٹ میں احتجاج کا ..

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’’مہنگائی بم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت قوم کو کس جر م کی سزا دے رہی ہے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹر انسپورٹ کر ایوں میں اضافے سمیت مہنگائی کا نیا طوفان لائیگا ‘حکمرانوںکی ناکام پالیساں غریب کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔

اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرجماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قیمتوںمیں اضافے کو اپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مزید سیلاب آئیگا اس اضافے کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی اور سابق گور پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں غر یب خود کشی کر رہے ہیں حکومت کے یہ اقدام غر یبوںپر مہنگائی کا بم ہے تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں اسکے خلاف بھر پور احتجاج کر یں گی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بحاری ‘سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور اور پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اپنے ردعمل میں کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت فضول منصوبوں پراربوں روپے کا ضیاع کر رہی ہے جبکہ اپنے اخر اجات پورے کر نے کیلئے قوم کی جیبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہیںا ور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی عوام پر ظلم ہے اسکے خلاف پار لیمنٹ میںآواز بلند کر یں گے ۔

جے یوآئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری اور مر کزی تر جمان نے کہا کہ قیمتوںمیں اضافہ ایک ظالمانہ اقدام ہے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو انکو عوام کو مزید اور مہنگائی کر نے سے بھی باز رہنا چاہیے اس لیے اس اضافہ کو واپس لیا جائے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد اور جے یوآئی (س) کے سر براہ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ (ن) لیگ قوم کو مسائل سے نجات دلانے کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی مگر آج ملک میں ہونیوالی مہنگائی پر قوم کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہے اور سمجھ نہیں آتی یہ قوم سے کس جرم کا انتقام لے رہے ہیں (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغازنے کہا کہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف کسانوں بلکہ عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکلات آئیں گی اور ٹر انسپور ٹ کے کر ایوں میں اضافے سے بھی غر یب آدمی ہی متاثرہوگا اور ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پار لیمنٹ میںبھر پور احتجاج کر یں گے ۔