Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اتوار 15 جنوری 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کپتان محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ اور بالرز کی بہترین بالنگ کے باعث پاکستان نے فتح حاصل کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ میدان میں محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات