Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا اوراب نیب کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ عمران خان اپنے آپ کی طرح نیب کوبھی بدنام کرسکے،عمران خان ہمیں تبائیں کہ احتساب کمیشن نے کتنے کرپٹ لوگوں کوپکڑا ہے،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے، عمران خان نے جو وعدے کئے ان پر خود کتنا عمل کیا موروثی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن پرویز خٹک کے داماد سینیٹر اور بھائی ضلعی ناظم ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کا وعدہ کیا گیا، وہ انتخاب کہاں گیا خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے کتنے لوگوں کو پکڑا ، نوشہرہ کے عوام اگلے انتخابات میں پرویز خٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینگے،عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ 2018 میں تحریک انصاف کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں ہوگا اور صوبے میں ان کوپولنگ ایجنٹس بھی نہیں ملیں گے۔ خیبرپختونخوا کے مسائل کو ہم ہی حل کریں گے کیونکہ پی ٹی ائی کی تبدیلی صرف سائن بورڈوں پر نظر آتی ہے

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 18:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔ اوراب نیب کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کہ نیب کو میرے حوالے کیاجائے۔ تاکہ عمران خان اپنے آپ کی طرح نیب کوبھی بدنام کرسکے۔عمران خان ہمیں تبائیں کہ احتساب کمیشن نے کتنے کرپٹ لوگوں کوپکڑا ہے۔

عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ ایک طرف موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کررہے ہیں دوسری طرف نوشہر ہ میں ان کے اپنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پورا خاندان پارلیمنٹ میں موجود ہے۔عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ 2018 میں تحریک انصاف کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں ہوگا۔ اور صوبے میں ان کوپولنگ ایجنٹس بھی نہیں ملیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے مسائل کو ہم ہی حل کریں گے۔

کیونکہ پی ٹی ائی کی تبدیلی صرف سائن بورڈوں پر نظر آتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اکبرپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی ائی کے رہنما و تحصیل کونسلر حیدر علی شاہ باچا نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔ اور تحصیل کونسلر کی نشست سے استعفی دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی، دائود خان خٹک، پیر ذوالفقار باچا، سلیم مجاہد نے بھی خطاب کیا۔

امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ ن کی ٹوپیاں پہنا ئی اوران کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ہمارے جلسے کی جگہ تبدیل کرکے پختون روایات کی دھجیاں بکھیر دی۔جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیںعمران خان لوگ اس لیے پسند نہیں کرتے کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک موروثی سیات کی بات کرتے ہیں جو جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

وزیر اعلی پرویز خٹک کاپورا خاندان پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے پچ کاصفایاکرکے پچ برد کردیںگے اورپھرآئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میں PML-N کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ ررہے ہیںجوخان صاحب کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیںمگرموروثی سیاست کاقدیم سلسلہ PTI کے ساتھ منسلک ہے،PTIمیںصرف پارٹی عہدے نہیںبلکہ رشتہ داروںکو سرکاری ٹھیکوںسے بھی نوازاجاتاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اوروزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے جبکہ نیب حوالے کرنے کے بعدکرپٹ عناصرکولٹکانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کانیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں،صوبائی احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑدیاقومی احتساب بیوروتوپھرقومی ادارہ ہے اسکاکیاحشرہوگا،اپنی پارٹی میں میرٹ کوبرقرارنہ رکھ سکے، انٹراپارٹی انتخابات کااعلان کیامگرانتخابات کراناطاق نسیان میںرکھ دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کی بیخ کنی کیلئے انکی سنجیدگی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن جنرل (ر)حامدخان کے بعدتاحال DGسے محروم ہے اورخان صاحب معدودے چند خوشامدیوں کے ذاتی مفادکی خاطرتاحالDG احتساب کمیشن تعینات نہیںکررہے ہیں، چہیتوںکوبچانے کیلئے میرٹ اوراحتساب کمیشن کی شفافیت کوبلی چڑادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقی اوراستحکام کے دشمنوںنے دھرنا سیاست کوپروان چڑھایاہے،خان صاحب تاجدار حماقت بنے ہوئے ہیںاورانکی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اکبرپورہ،نوشہرہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPTIکے بانی کارکن،PTIکے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوااورتحصیل کونسلرحیدرعلی شاہ باچانے تحریک انصاف اورتحصیل کونسلرکی نشست سے استفعفٰی دیکر نے اپنے ہزاروںسمیت PML-N میں شمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کواپنے حجم سے بڑھ کرباتیں کرنے کی بیماری لاحق ہے،کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کرائے،عمران خان کے ترکش میںتیرختم ہوگئے ہیں،وہ عوام کوصرف وہ خواب دکھاتے ہیں جنکی کوئی تعبیرہی نہیںہوتی۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی سونامی صوبے کی عوام کے اعتماد،ترقی اورخوشیوںکولے ڈوبی ہے،خان صاحب صوبے میںتبدیلی نہ لاسکے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک میںتبدیلی لاکر ملکی تقدیرہی بدل دی،خان صاحب صوبے کے عوام کے سامنے قابل مواخذہ ہیںکیونکہ صوبے میں انصاف کے تقاضے امیدبھری نظروںسے صوبائی حکمرانوںکی طرف دیکھ رہے ہیںمگرخان صاحب سمیت انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات