گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر بغیر کسی پروٹوکول جاکرحاضری دی

اتوار 15 جنوری 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجوری العروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر بغیر کسی پروٹوکول جاکرحاضری دی۔گور نر پنجاب نے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی اس کی حفاظت کے لیے خصو صی دعا مانگی ۔

(جاری ہے)

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر عقیدت مند اور زائررین نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیااور گورنرسے ملتے رہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش ؒکی تعلیمات ہمارے لیے معشل راہ ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انکی تعلیمات پرعمل پیراہو کر دین اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔