ْنامزدامریکی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں قابل مذمت ہیں،ایف سولہ اور کولیشن فنڈملنے کی آس وامید خام خیالی کے سوا کچھ نہیں،جنوبی ایشیا کے حالات بدل رہے ہیں،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی ازسرنوتشکیل دینی ہوگی
امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا بیان
اتوار 15 جنوری 2017 19:10
(جاری ہے)
ہماری60ہزارسویلین بشمول 5ہزارسیکیورٹی فورسزاہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ملکی معیشت کو100ارب سے زائد کادھچکا لگ چکا ہے۔امریکی جنگ ہمارے گلے کی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔
آئے روزدہشت گردی کے واقعات نے جہاں ایک طرف عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے وہاں دوسری طرف ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ہر قسم کی اطاعت کے باوجود امریکی جھکائوبھارت اور دبائوپاکستان پر ہے۔امریکن نئی انتظامیہ کی طرف سے ’’ڈومور‘‘کے مطالبات کادوبارہ اعادہ کیاجارہا ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ جنوبی ایشیا کے حالات بدل رہے ہیں۔نئے اتحادی جنم لے رہے ہیں۔حکمرانوں کوذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوتشکیل دینے کی ضرورت ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چیلنج ثابت ہوگا۔حکومت پاکستان امریکی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ملکی عزت ،وقار، سلامتی اور بقاء کودائوپر لگانے کاسلسلہ ختم کرے۔امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے حوالے سے امریکی حکام کے دوہرے معیار کھل کر عیاں ہوچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.