فیصل آباد,سوئی گیس کی بند ش حکو مت کیلئے سوالیہ نشان ،عوامی ریلیف اور گڈ گورنس کے کھو کھلے دعوے کر نیوالے حکمران مکمل ناکا م ہوچکے ہیں،,میاں فرخ حبیب

اتوار 15 جنوری 2017 19:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) شہر میں سوئی گیس شدید بحران پر پا کستان تحریک انصاف کے مرکز ی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی میاں فرخ حبیب،سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم،میاں کامران ڈار،میاں وارث ،شیخ شاہد جاوید ،میاں طلحہ حمید اور دیگرکاکہنا ہے کہ سوئی گیس کی بند ش حکو مت کیلئے سوالیہ نشان ہی عوامی ریلیف اور گڈ گورنس کے کھو کھلے دعوے کر نے والے حکمران مکمل طور پر ناکا م ہو چکے ہیں۔

مو جو دہ حکمرانوں نے گیس کی بند ش سے فیصل آبا د کے اندر 80فی صدگھروں کے چولہے بند کر دیئے ہیں۔عوام فاقوں کا شکا ر ہو رہی ہے ،جس کی تما م تر ذمہ داری مو جو دہ کرپشن زدہ حکو مت پر عائد ہو تی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی بند ش نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،گیس و ملکی مسائل کے سنگین بحران کی وجہ سے حکو مت بٴْری طرح نا کام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صرف اخباری اور ٹی وی اشتہا ری مہم سے حکو مت نے عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے ملکی مسائل اشتہاروں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے حل ہو نگے۔

انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گھروں کی گیس کی بند ش کو ختم کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عوامی حکو مت بنا ئے گی جس میںحکو مت کی نہیں بلکہ عوام کی حکمرانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :