گورنر خیبر پختونخوا کا گورنر سندھ کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت

اتوار 15 جنوری 2017 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ہمراہ پاکستان مسلیم لیگ (ن) کے سینیٹر سلیم ضیا، پارٹی رہنمائوں حاجی امین خان مانا، سلطان بہادر خان، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، اسلم خٹک، اقبال خاکسار، چوہدری اسد حسین، حاجی صالحین، وقار تنولی، پرویز تنولی، رفیق خان تنولی، محمد فاضل عباسی بھی موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :