وفاقی محتسب اعلی سلمان فاروقی کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 15 جنوری 2017 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) وفاقی محتسب اعلیٰ سلمان فاروقی، ریجنل آفس کے ممبر انچارج عبد المالک غوری، سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب سراج شمس اُلدین، سید انیس اُلدین احمد، سینئر ایڈوائزر فرزانہ جبیں، سینئر ایڈوائزر اسحاق لاشاری، ایڈوائزر محمد یامین اور ایڈوائزر سید انوار حیدر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید اُلزماں صدیقی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کیلئے مرحوم کی خدمات اور ان کی اصول پسندی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب ِ اعلیٰ سلمان فاروقی اور ان کے ساتھیوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اللہ رب العزت سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :