پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ کا اساتذہ کے اعزاز میں ناشتہ، آسا قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

اتوار 15 جنوری 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ نے اپنے اراکین کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا جس میں یونیورسٹی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس مو قع پر صدراکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہے گا، جس کا ایک بڑا ثبوت ٹاون تھری کا ہاو سنگ پروجیکٹ ہے، جو کہ اساتذہ اور ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے، اس مو قع پر ایسے عناصر کو بھی بے نقاب کیا گیا جو منفی پرہپگنڈہ کے ذریعے اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں، اس مو قعہ پر صدر ٹیچرز فرنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ، جبکہ اساتذہ نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ناشتے میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، صدور شعبہ جات سمیت پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس، اولڈ کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس کیمپس سے اساتذہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :