Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی پچ کاصفایاکرکے پچ برد کردیںگے اورپھرآئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ ررہے ہیںجوخان صاحب کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے، تحریک انصاف میںصرف پارٹی عہدے نہیںبلکہ رشتہ داروںکو سرکاری ٹھیکوںسے بھی نوازاجاتاہے، عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اوروزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کانوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے پچ کاصفایاکرکے پچ برد کردیںگے اورپھرآئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ ررہے ہیںجوخان صاحب کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے،عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیںمگرموروثی سیاست کاقدیم سلسلہ پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہے، تحریک انصاف میںصرف پارٹی عہدے نہیںبلکہ رشتہ داروںکو سرکاری ٹھیکوںسے بھی نوازاجاتاہے، عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اوروزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے جبکہ نیب حوالے کرنے کے بعدکرپٹ عناصرکولٹکانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کانیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں،صوبائی احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑدیاقومی احتساب بیوروتوپھرقومی ادارہ ہے اسکاکیاحشرہوگا،اپنی پارٹی میں میرٹ کوبرقرارنہ رکھ سکے، انٹراپارٹی انتخابات کااعلان کیامگرانتخابات کراناطاق نسیان میںرکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کی بیخ کنی کیلئے انکی سنجیدگی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن جنرل (ر)حامدخان کے بعدتاحال DGسے محروم ہے اورخان صاحب معدودے چند خوشامدیوں کے ذاتی مفادکی خاطرتاحالDG احتساب کمیشن تعینات نہیںکررہے ہیں، چہیتوںکوبچانے کیلئے میرٹ اوراحتساب کمیشن کی شفافیت کوبلی چڑادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقی اوراستحکام کے دشمنوںنے دھرنا سیاست کوپروان چڑھایاہے،خان صاحب تاجدار حماقت بنے ہوئے ہیںاورانکی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اکبرپورہ،نوشہرہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرPTIکے بانی کارکن،PTIکے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوااورتحصیل کونسلرحیدرعلی شاہ باچانے تحریک انصاف اورتحصیل کونسلرکی نشست سے استفعفٰی دیکر نے اپنے ہزاروںسمیت PML-N میں شمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کواپنے حجم سے بڑھ کرباتیں کرنے کی بیماری لاحق ہے،کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کرائے،عمران خان کے ترکش میںتیرختم ہوگئے ہیں،وہ عوام کوصرف وہ خواب دکھاتے ہیں جنکی کوئی تعبیرہی نہیںہوتی۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی سونامی صوبے کی عوام کے اعتماد،ترقی اورخوشیوںکولے ڈوبی ہے،خان صاحب صوبے میںتبدیلی نہ لاسکے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک میںتبدیلی لاکر ملکی تقدیرہی بدل دی،خان صاحب صوبے کے عوام کے سامنے قابل مواخذہ ہیںکیونکہ صوبے میں انصاف کے تقاضے امیدبھری نظروںسے صوبائی حکمرانوںکی طرف دیکھ رہے ہیںمگرخان صاحب سمیت انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات