جے آئی یوتھ کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 15 سے 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کر ائے جائیں گے،21 جنوری کو امیدواران کی حتمی فہرست لگائی جائے گی اور 12 فروری کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوں گے

جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع کا تقریب سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 15 جنوری سے 20 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کر ائے جائیں گے ۔21 جنوری کو امیدواران کی حتمی فہرست لگائی جائے گی اور 12 فروری کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوں گے ۔پہلے مرحلے کے نومنتخب صدورو جنر ل سیکرٹریز کے حلف برداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔

16 اپریل کو صوبے کے تاریخ میں نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ کنونشن ہوگا۔ جے آئی یوتھ کی ممبرسازی مہم جاری رہے گی ۔پہلے مرحلے کے کامیاب یوتھ انتخابات اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے نوجوان بیدار ہیں ،مثبت سرگرمیوں کے حق میں ہے اور پاکستان کی سیاست میں شراکت چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے کے کامیاب انتخابات سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوجوانوں کے اندر سیاسی پختگی آچکی ہے اور وہ ملکی سیاست میں کردار ادا کر نے کے لیے بے تاب ہیں لیکن ان کو موقع نہیں دیا جارہا تھا۔

جے آئی یوتھ نوجوانوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ وہ جے آئی یوتھ کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ جنر ل سیکرٹری عبدالواسع نے کہاکہ نوجوانوں کے قوت سے اسٹیٹس کو کوگرادیںگے ۔ کرپٹ مافیا کو گرائیں گے ۔ اقبال اور قائد کے پاکستان کو چوروں سے آزاد کرائیں گے اور اقبال اور قائد کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیر کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے کے کامیاب یوتھ انتخابات اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے نوجوان بیدار ہیں ،مثبت سرگرمیوں کے حق میں ہے اور پاکستان کی سیاست میں شراکت چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سیاسی جماعتیں نوجوانوں کو راستہ نہیں دے رہی ہے ۔

ان سیاسی جماعتوں پر نسل در نسل کچھ چہر ے اور خاندان مسلط ہیں ۔ ایسے حالات میںیوتھ الیکشن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن اور شاندار مستقبل کی ضمانت ہے ۔