پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا، سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا،

کے ایس ای 100 انڈیکس 169.27 پوائنٹس اضافہ پر 2 بالائی حدود عبور کرکے 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بند

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 169.27 پوائنٹس اضافہ پر 2 بالائی حدود عبور کرکے 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ہفتے کے دوران مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کی آئل و گیس سیمنٹ آٹو موبائلز ٹیکسٹائل الیکٹرانکس سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ا ور اگلے ہفتے غیر ملکی سرمایہ کی متوقع آمد کی توقع کے باعث سرمایہ کاروں نے آئل و گیس سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی رونما ہونے والی اچھی اطلاعات پرحاصل کرلئے۔

جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 169.27پوائنٹس اضافہ پر 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بندرہا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 2169 کمپنیوں تک رہا جس میں 1094کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 990کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 65 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں 64 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار 9 روپے کا اضافہ رہا۔

جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت بڑھ کر 98 کھرب 86 ارب 71 کروڑ 35 لاکھ 46 ہزار 655 روپے ہوگئی گزشتہ ہفتے کے د وران کا روباری سرگرمی 55 تا 60 کروڑ حصص سے کم ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سودوں میں 2 ارب 44 کروڑ43 لاکھ70 ہزار 610 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 3 روزہ تیزی اور 2 روزہ مندا ریکارڈ کیا گیا ۔کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 49ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا اور انڈیکس نے 49805 پوائنٹس کی سطح کو چھو کر بلند یوں کا ایک اورسنگ میل بھی عبور کر لیا ۔64ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ۔ ماہرین نے نئے کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر جانے کی پیش گوئی کی ہے۔