Live Updates

2018ء کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی پچ کاصفایا کردیںگے، امیر مقام

آئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںپی ایم ایل این کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ رہے ہیں‘عمران خان کا نیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں‘خان صاحب کی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے، وزیراعظم کے مشیر کاشمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک اوروکٹ گرگئی،2018کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی پچ کاصفایاکرد یںگے اورپھرآئندہ پانچ سال خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںپی مسلم لیگ ( ن ) کے کھلاڑی گرائونڈپرکھیلیںگے ، نظریاتی اوربانی کارکنان تحریک انصاف کوالوداع کہہ رہے ہیںجوخان صاحب کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اکبرپورہ،نوشہرہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان موروثی سیاست کے خلاف ہیں مگرموروثی سیاست کا قدیم سلسلہ پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہے،پی ٹی آئی میںصرف پارٹی عہدے نہیںبلکہ رشتہ داروںکو سرکاری ٹھیکوںسے بھی نوازاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبے میںاپنے کرپٹ وزیراعلیٰ اور وزراء کوانتباہ نہیںکرسکتے جبکہ نیب حوالے کرنے کے بعدکرپٹ عناصرکولٹکانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کانیب حوالگی سے متعلق دعویٰ کسی مسخرے سے کم نہیں،صوبائی احتساب کمیشن کاحلیہ بگاڑدیاقومی احتساب بیوروتو پھرقومی ادارہ ہے اسکاکیاحشرہوگا،اپنی پارٹی میں میرٹ کوبرقرارنہ رکھ سکے، انٹراپارٹی انتخابات کااعلان کیامگرانتخابات کراناطاق نسیان میںرکھ دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بدعنوانی کی بیخ کنی کیلئے انکی سنجیدگی کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ خیبرپختونخوااحتساب کمیشن جنرل (ر)حامدخان کے بعدتاحال ڈی جی سے محروم ہے اورخان صاحب معدودے چند خوشامدیوں کے ذاتی مفادکی خاطرتاحال ڈی جی احتساب کمیشن تعینات نہیںکررہے ہیں، چہیتوںکوبچانے کیلئے میرٹ اوراحتساب کمیشن کی شفافیت کوبلی چڑھا دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ترقی اوراستحکام کے دشمنوںنے دھرنا سیاست کوپروان چڑھایاہے،خان صاحب تاجدار حماقت بنے ہوئے ہیںاورانکی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے۔اس موقع پرپی ٹی آئیک ے بانی کارکن،پی ٹی آئی کے سابقہ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخوااورتحصیل کونسلرحیدرعلی شاہ باچانے تحریک انصاف اورتحصیل کونسلرکی نشست سے استفعفٰی دیکر نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیارکیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کواپنے حجم سے بڑھ کرباتیں کرنے کی بیماری لاحق ہے،کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کرائے،عمران خان کے ترکش میںتیرختم ہوگئے ہیں،وہ عوام کوصرف وہ خواب دکھاتے ہیں جنکی کوئی تعبیرہی نہیںہوتی۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی سونامی صوبے کی عوام کے اعتماد،ترقی اورخوشیوںکولے ڈوبی ہے،خان صاحب صوبے میںتبدیلی نہ لاسکے جبکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک میںتبدیلی لاکر ملکی تقدیرہی بدل دی،خان صاحب صوبے کے عوام کے سامنے قابل مواخذہ ہیںکیونکہ صوبے میں انصاف کے تقاضے امیدبھری نظروںسے صوبائی حکمرانوںکی طرف دیکھ رہے ہیں مگرخان صاحب سمیت انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات