گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی داتادربار پر حاضری

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجوری العروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر بغیر کسی پروٹوکول جاکرحاضری دی۔گور نر پنجاب نے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی اس کی حفاظت کے لیے خصو صی دعا مانگی ۔

(جاری ہے)

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر عقیدت مند اور زائررین نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیااور گورنرسے ملتے رہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش ؒکی تعلیمات ہمارے لیے معشل راہ ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انکی تعلیمات پرعمل پیراہو کر دین اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔