بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ہے، معیشت کی بہتری کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیا ،رضا ہارون

پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنا ہے،سید مصطفی کمال جیسی مخلص ،باصلاحیت اور باکردار قیادت کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاک سر زمین پارٹی یو کے کی جانب سے مانچسٹر کے ایک مقامی ہوٹل میں یو کے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یوکے میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی․ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ہی․ انہوں نے ملک کو نہ صرف سنگین معاشی بحران کے وقت سہارا دیا بلکہ معیشت کی بہتری کے لئے قابل تحسین کردار ادا کیا لیکن اب تمام پاکستانیوں نے جو پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی خطے میں مقیم ہوں انہیں پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنا ہے جس کے لئے ایک مخلص ، باصلاحیت اور با کردار قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی مفاد میں فیصلے لے اور اس وقت پوری پاکستانی قوم کو سید مصطفی کمال کی صورت میں قدرت کی طرف سے ایک موقع ملا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم تمام پاکستانیوں نے مل کر مصطفٰی کمال کے ہاتھ مضبوط کر کے پاکستان کو اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بچانا ہے اور مستحکم کرنا ہی․ اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ اگلی نسلوں کو کیسا پاکستان دینا ہی․ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ کراچی میں 29 جنوری کو عظیم الشان جلسے کا انعقاد کر کے قومی و ملی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور تمام تفرقوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :