آئندہ کے الیکشن میں وزیراعظم کا چنائو براہ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے ‘رمضان میو

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ہیلپ پوروویمن اینڈچائلڈ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر رمضان میو نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں وزیر اعظم کاچنائو براہ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کیاجائے ،اگر برطانیہ والی جموریت ہی اپنانی تھی تو انگریزکی غلامی سے آزادی کیوں حاصل کی انھوں نے کہا کہ چاہے آئین میں ترمیم کی جائے لیکن وزیراعظم پاکستان کو حقیقی عوامی وزیراعظم ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایسا اس طرح ممکن ہے کہ عوام کو وزیراعظم چننے کا حق دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جب تک حقیقی عوامی اسلامی جمہوریت نہیں آجاتی ملک اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتااور مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ملک میں حقیقی جمہوریت لانے میں مددگار بنے اور مزید کہا کہ ملک بھر سی60 فیصد عوامی ووٹ لینے والے امیدوار کو ہی وزیراعظم بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :