سی این جی سٹیشنوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایہ دگنا کردیا‘ ٹریفک پولیس کے جرمانے

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سی این جی سٹیشنوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کے بعد لوکل روٹ پر سوزوکی ڈرائیوروں نے کرایہ میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔ٹریفک پولیس نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار روز سے ایبٹ آباد کے سی این جی سٹیشنوں میں کم گیس پریشر اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد ایبٹ آباد سے مختلف روٹس پر جانے والے سوزوکی ڈرائیور مسافروں سے دگنا کرایہ وصول کرتے رہے۔

عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس کے انچارج کیڈٹ فاروق نے ٹریفک پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات سے ناکے لگائے ۔مسافروں سے کرایہ کے حوالہ سے پوچھنے کے بعد دگنا کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے سی این جی سٹیشنوں میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے کے بعد ٹرانسپوٹرز نے کرایہ میں خودساختہ اضافہ کیا ہے۔