پاکستان اسٹاک ایکسچینج نیا سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے کافی سودمند رہا اور کاروباری سرگرمیوں میں نئے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اس وقت اپنی تاریخ کا ایک اور سنگ میل عبور کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے اختتام تک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 49211 پوائنٹس پر براجمان تھا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 489ملین شیئرز کے لین دین سے گزشتہ ہفتے 23بلین کا کاروبار ہوا۔ انویسٹرز کا رجحان زیادہ تر کیمیکل، سیمنٹ، پاور اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹرز اور کمرشل بنکوں میں سرمایہ کاری رہا۔ معاشی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سٹاک ایکسچینج پچاس ہزار پوائنٹس کا ہدف بھی حاصل کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :