پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
کھاد پرسبسڈی کے خاتمے کے فیصلے کی طرح حکومت کو یہ فیصلہ بھی واپس لینا ہوگا،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر کے کسانوں، مزدوروں اور عوام پر بد ترین حملہ کیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت ان کی زندگی اجیرن کر رہی ہے، پیپلز پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھر پور احتجاج کریگی ،حکومتی دعووں کے برعکس عوام کے پاس نہ بجلی ہے اور نہ گیس مگر حکومت نے بلوں اور ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں عوام کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا بیان
اتوار 15 جنوری 2017 20:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کیا اور پھر کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے کسان دشمنی کا بد ترین ثبوت دیا۔
مگر پھر اپوزیشن کے دباو پر وہ فیصلہ واپس لے لیا اور اب پٹرول اور قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو لوٹنے کا نیاحربہ ازمایا ہے۔ مگر سبسڈی کے خاتمے کے فیصلے کی طرح حکومت کو یہ فیصلہ بھی واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت ان کی زندگی اجیرن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں اور وہ سستا پٹرول اورڈیزل خرید کر عوام کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کررہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلی کے اندر اور باہر اس اضافے کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی اور ہم کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ حکومت کے بلاجواز اقدامات کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکل بنا دی جائے اور ہماری معیشت کا پہیہ جام کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی دعووں کے برعکس عوام کے پاس نہ بجلی ہے اور نہ گیس مگر حکومت نے بلوں اور ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں عوام کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.