ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ، سڑکوں پرتجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) گوجرخان شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور سڑکوں پرتجاوزات کے مرتکب 12افراد کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر صبح سات سے شام سات بجے تک تحصیل روڈ پر ٹرالر اور ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انچارج وارڈن گوجرخان کامران بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز مین بازار حیاتسر روڈ ریلوے روڈ پرتجاوزات کے مرتکب بارہ افراد کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرا دی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 35ہزارجرمانے کئے وارڈن انچارج کامران بٹ نے بتایا کہ تحصیل روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل کی ہدایت پر ہیوی گاڑیوں کا داخلہ صبح سات سے رات سات بجے تک بند کر دیا گیا خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا وارڈن کی سروس روڈ ریلوے روڈ مین بازار اور حیاتسر روڈ سے تجاوزات کو ختم کرا کے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے پر شہریوں نے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :