اٹک, محکمہ سوئی گیس کاعملہ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے لگا

صارفین کواوور بلنگ اور اذیت کا سامنا

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) محکمہ سوئی گیس کاعملہ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے لگا، جان بوجھ کر پیپلز کالونی کے صارفین کو سوئی گیس کے بل فراہم نہیں کرتا یا غیر متعلقہ جگہوں پر بل دے جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو اوور بل دینے کے علاوہ ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈپٹی کمشنر اٹک فوری نوٹس لے کر سوئی گیس کا قبلہ درست کریں ،پیپلز کالونی کے رہائشیوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس اٹک کا عملہ اپنے فرائض سے جان بوجھ کر کوتاہی برتنے لگا پیپلز کالونی کے اکژصارفین کو سوئی گیس کے بل ہر ماہ مہیا نہیں کئے جا تے جس کی وجہ سے سوئی گیس کے صارفین سخت اذیت کا شکار ہیں کیونکہ اکژ و بیشتر گھروں کے بل غیر متعلقہ جگہوں پرجان بوجھ کر دے کر چلتے بنتے ہیں جس کی سزا غریب گیس صارفین کو سہنا پڑتی ہے ان کو ذہنی پریشانی کے علاوہ ہرماہ اضافی ٹیکس بل کے اد ا کرنے پڑتے ہیں پیپلز کالونی اٹک کے صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے ارباب اختیار سمیت ڈپٹی کمشنر اٹک فوری نوٹس لے کر ہر گھر میں سوئی گیس پہنچانے کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین بروقت بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :