حیدرآباد، جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کا اعلیٰ سطحی اجلاس ،295/Cمیں ترمیم کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کا اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں ہواجس میں علامہ سید عقیل انجم قادری،میاں منیر احمد جامی،صاحبزادہ افتخار عباسی،مفتی عبدالنبی لانگاہ،سیدمومن شاہ جیلانی،قاری نیاز احمد نقشبندی،مولانا اسلم لانگاہ ،مولانا علی شیر جتوئی،حافظ احمد بخش بھٹو،اسد ذاکرقادری،شکیل قاسمی،پیر غلام رسو ل قریشی،میرحسن اسفندر خان خان ،حافظ غلام رسول چنہ ،حافظ ناظم علی آرائیں،اویس رضا قادری،حافظ شاہنوازنقشبندی نے شرکت کی اجلاس میں 295/Cمیں ترمیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیںگے ،زرداری اور بلاول کے مدمقابل امیدواروں کا فیصلہ ،افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے ،پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے قوم سالوں کا حساب مانگ رہی ہے سندھ کے حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے پاکستان کے غیور عوام قانون ناموس رسالت میں کسی بھی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے ، توہین رسالت ﷺ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اور تشدد کا راستہ کھلے گااور لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوجائیں گے،گستاخان رسول کو معافی دینے کی باتیں کر کے عاشقان رسول کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے قرآن و سنت کے قوانین میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہقانون ناموس رسالتﷺکے تحت آج تک کسی بھی گستاخ کو عملاًًسزا نہ دینے کی وجہ سے توہین رسالت ﷺ کے واقعات میں اضافہ ہواہے لہذاتوہین رسالت ﷺکے مجرموں کی سزاؤںپر فوری عمل درآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں طویل عرصے سے پیپلز پارٹی حکومت کررہی ہے لیکن افسوس سندھ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں سندھ کے شہری علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں عوام روٹی پکڑا مکان تو درکنارکفن اور قبر تک سے محروم ہیں صاف پانی ،بجلی ،گیس جیسی بنیادی ضروریات زندگی کا شدید فقدان ہے مگر افسوس سندھ کے حکمرانوں کو کچھ دکھائی نہیں دیتا شہید رانی کے لہو کا سودا کرنے والے پھر اقتدار کے حصول کیلئے عوام کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنا چاہتے ہیں ہم سندھ کی عوام کو نظام مصطفی ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کررہے ہیں لاڑکانہ اور نواب شاہ کے ضمنی الیکشن میں جے یو پی بھرپور حصہ لے گی زرداری اور بلاول کے مدمقابل افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :