گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری‘ فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی و سالمیت کی دعا کی

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی،گور نر پنجاب نے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی اور اس کی حفاظت کے لیے خصو صی دعا مانگی ،حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر عقیدت مندوں اور زائرین نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیااور گورنرسے ملتے رہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش ؒکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، حضرت داتا گنج بخش ؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، انکی تعلیمات پرعمل پیراہو کر دین اسلام اور انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جاسکتی ہے۔