ملک قرضوں کے سر پر چل رہاہے،حکمرانوں نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کیلئے عوام کو مقروض کردیاہے،سید خورشید احمد شاہ

حکمران بتائیںصحت اور تعلیم کیلئے کیااقدامات کیے ہیں وہ عوام کو بیوقوف بنا کرحکومت نہیں کرسکیں گے وزیراعلی پنجاب کی تمام توجہ لاہور کی جانب ہے انہیں پورے صوبے کے بارے میں سوچنا چاہئے، اپوزیشن لیڈرکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ملک قرضوں کے سر پر چل رہاہے،حکمرانوں نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کیلئے عوام کو مقروض کردیاہے،بتائیںصحت اور تعلیم کیلئے کیااقدامات کیے ہیں وہ عوام کو بیوقوف بنا کرحکومت نہیں کرسکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد نے کہا کہ حکمران عوام کو بیوقوف بنا کرحکومت نہیں کرسکیں گے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے حکومت کو چاہئے کہ انڈسٹری کو سبسڈی دے ،سینکڑوں مزدور بیروزگار ہیں ،بیروزگاری سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت جرائم پر قابو پانا چاہتی ہے تو سب سے پہلے بیروزگاری کو کنٹرول کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں کے سر پر چل رہاہے،حکمرانوں نے الیکشن میں جیت حاصل کرنے کیلئے عوام کو مقروض کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اس نے محکمہ صحت اور تعلیم کیلئے کیااقدامات کیے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کے سامنے جھوٹے اقدامات کے دعوے کئے جارہے ہیں،جھوٹ کے پلندوں پر سیاست کبھی بھی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی تمام توجہ لاہور کی جانب ہے انہیں پورے صوبے کے بارے میں سوچنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن )صرف لاہور کیلئے ہی حکمرانوں کو چاہئے کہ غیرجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے لیا کرے ،انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہرشہری کوتحفظ دیناحکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن ہماری حکومت کو پل اور ٹرینیں بنانے سے فرصت ملے تو وہ عوام کے تحفظ بارے میں بھی سوچے۔