Live Updates

عمران خان تیز دوڑتے ہیں لیکن آج بھی اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں سے دوڑنا شروع کیاتھا، قمرزمان کائرہ

حکومت نے 4 مطالبات تسلیم نہیں کئے، 19 جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

منڈی بہاالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیز دوڑتے ہیں لیکن آج بھی اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں سے دوڑنا شروع کیاتھا، حکومت نے 4 مطالبات تسلیم نہیں کئے، 19 جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں جانے سے منع کیا لیکن وہ نہیں مانی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے اسلام آباد میں لاک ڈاون سے حکومت کمزور ہونے کی بجائے الٹا مضبوط ہوچکی ہے۔

تحریکیں سب سے مل کر چلائی جاتی ہیں اکیلے یابجلی کے سوئچ سے کبھی بھی تحریک نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تیز دوڑتے ہیں لیکن آج بھی اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں سے دوڑنا شروع کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری4مطالبات تسلیم نہیں کیے ،ہم بلاول بھٹوکی قیادت میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات