پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،سعیدغنی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کر رہی ہیں، پٹرول کی قیمتوں میںاضافے پر ردعمل

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ نواز حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میںاضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیاں معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا تعین کرنے والے اوگرا سے اختیارات چھین کر حکومت من مانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت پاکستانی اشیاء کے ایکسپورٹ میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بجٹ خسارا پورا کرنے اور حکومتی غیرضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے پٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز گردی کے ایسے اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے اور عوام کا مزید خون نچوڑنے کے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :