فاٹا کوضم کرنے سے خیبرپختونخوا ملک کادوسرا بڑا صوبہ بن جائیگا،ہمارے وسائل بھی زیادہ ہونگے،حیدرہوتی

8کے انتخابات میں تحریک انصاف کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے ،فا ٹا کو جلد ضم کرکے انتخابات کرائے جائیں،صداے این پی خیبرپختونخوا

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں تحریک انصاف کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردینگے فا ٹا کو جلد سے جلد صوبے میں ضم کرکے وہاں پر انتخابات کرائے جائیں،فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے ملک کادوسرا بڑا صوبہ بن جائیگااورہمارے وسائل بھی زیادہ ہونگے پشاور میں نادرن پائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرعلی امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ واقعی خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے ہم نے اپنے دور میں صوبہ کا خزانہ بھرا چھوڑا تھا لیکن صوبائی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے آج خزانے خالی ہے صوبائی حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے آج خیبر پختونخوا شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے صوبے کا وزیراعلیٰ تھانوں جا کر قاتلوں کو رہا کررہے ہیں جبکہ ایماندار پولیس افیسرز کو معطل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

امیرحیدرخان نے فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو جلد سے جلد صوبے ضم کرکے انتخابات کرائے جائے تاکہ فاٹا کے عوام کو ان کا حق مل سکیں، انہوںنے کہ کہا قبائلی علاقوں کوصوبے میں ضم کرنے سے آبادی کے لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا جس سے نہ صرف قبائلی عوام ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائیگی بلکہ اسمبلی میں پختونوں کی نمائندگی بڑھ جائے گی۔