گوادرکی ترقی بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ‘چاکر اعظم یونیورسٹی کو جلد ازجلد فعال کیا جائے ‘عظیم بلوچ لیڈر کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے نام کو تبدیل نہیں کرنے دیں گے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی خصوصی بات چیت

اتوار 15 جنوری 2017 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوادرکی ترقی بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے چاکر اعظم یونیورسٹی کو جلد ازجلد فعال کیا جائے عظیم بلوچ لیڈر کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے نام کو تبدیل نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال سبی میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موجود تھے ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اور افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری بلوچ قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسلہ ہے بلوچ قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش آج سے نہیں بلکہ قیام پاکستان سے جاری ہے گوادر میں عوام کیلئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں جبکہ سی پیک جیسے منصوبے پنجاب سندھ اور چین کی خوشحالی کیلئے آئے ہیں گوادر سمیت دیگر علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے آج تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ایک جانب پسماندہ علاقوں کو سی پیک منصوبے کے تحت ماڈل بنانے عوام کی خوشحالی کی ترقی کے اعلانات کرنے والوں نے لوگو ں کو پانی تک فراہم نہیں کرسکے علاج معالجے کالج یونیورسٹی کو قائم کرنے کیلئے اعلانات کو کیے گئے مگر زمین پر مکمل فعال نہیں ہوسکے مقامی لوگووں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے پنجاب کے نوجوانوں کو بلوچستان میں آباد کرکے بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی میں کسی صورت قبول نہیں کرسکتے بلوچستا ن کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ نیا نہیں اس کا تسلسل قیام پاکستان سے جاری ہے مشرف دور میں غیر اعلانیہ آپریشن کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ قوم نقل مکانی کرکے دیگر علاقوں میں جاچکے ہیں ان کو واپس اپنے گھر آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی وطن واپسی کے بعد مردم شماری قبول کریں گے بی این پی مینگل بلوچستان میں بسنے والی تمام محکوم و مظلوم کی ترجمانی کرنے والی سیاسی جماعت ہے جو عوام کو کسی صورت مسائل کے دلدل میں تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی مشاورت کے ذریعے حصہ لین گے کیونکہ بی این پی جمہوری انداز میں سیاسی جدوجہد کرنے کو ترجیح دے گی بی این پی مینگل سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مکمل طور پر فعال ہوکر سیاسی جدوجہد میں اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :