Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،کائرہ

عمران خان کے ناکام اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی سپریم کورٹ گئی اور خالی ہاتھ لوٹی ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 21:00

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،عمران خان کے ناکام اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا،منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی سپریم کورٹ گئی اور خالی ہاتھ لوٹی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اسلام آباد لاک ڈاؤن کی ناکام کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا،عمران خان تیز دوڑنے کے باوجود وہی کھڑے ہیں،تحریک انصاف منع کرنے کے باوجود پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ گئی اور ناکام لوٹی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری4مطالبات نہیں مانے،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہے ہیں،تحاریک بجلی کا سوئچ آن آف کرنے سے نہیں چلا کرتیں،پیپلزپارٹی کو تحریک چلانا اچھے طریقے سے آتی ہی۔۔۔(ولی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات