وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،شہری طلائی زیورات ، ٹیکسی گاڑی ، موبائل فون اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

اتوار 15 جنوری 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو طلائی زیورات ، ٹیکسی گاڑی ، موبائل فون اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو طیب مقبول نے بتایا کہ اس کی دوکان میں 2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ بنی گالہ کی حدود میں چوری کی واردات کے دوران 3گھریلو ملازمائیں بشیر احمد کے گھر سے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئیں۔

(جاری ہے)

ایک عورت سمیت 3نامعلوم ملزمان نے محمد یونس کی ٹیکسی گاڑی نمبر AB-7397کرائے پر حاصل کی اور تھانہ ترنول کے علاقے سنگ جانی کے قریب جا کر ڈرائیور کو باندھ کر گاڑی ، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ، تھانہ رمنا کی حدود جی الیون مرکز میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص مسماة ( و۔ ز ) سے پرس چھین کر لے گیا جس میں شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی تھی ، تھانہ آئی نائن کی حدود کٹاریاں پل پر راہزنی کی واردات کے دوران ٹیکسی میں سوار ڈرئیور سمیت 4نامعلوم ملزمان نے سلیم اختر نامی شہری کو باندھ کو کیمرا اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ن

متعلقہ عنوان :