پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حکمران غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں : بشارت جسپال

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے، فوری واپس لیا جائے ، عوامی تحریک کا مطالبہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں، عوامی تحریک پنجاب سے ماہانہ اجلاس سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میںحالیہ اضافہ مجبور اور غربت میں پسے عوام پر ایک اور پٹرول پمپ گرانے کے مترادف ہے ، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ نا انصافی اور عوام دشمنی کے مترادف ہے ، کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان اب سونامی بن چکا ہے ، جسکا سامنا کرنے کی جسارت غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی نہیں کر پا رہا ہے ، پٹرول کے نرخ جو پہلے ہی دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اس میں کمی کی بجائے اضافہ کر کے حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، حکمران نرخوں میں بار بار اضافہ کر کے حکمران عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جس سے بچنے کے لیے عوام کو کرپٹ حکمرانوں اور فرسودہ سیاسی نظام کے خلاف باہر نکلنا ہوگا، سیاسی و انتخابی نظام کی خرابیاں کھل کر سامنے آچکی ہیں،عوا م اگر اس سنگین صورت حال سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے وژن کو سپورٹ کر نا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک پنجاب سے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، عارف چوہدری ،میاں عبدا لقادر،ڈاکٹر تنویر اعظم، راجہ ندیم ،چوہدری افضل گجر، حاجی فرخ و دیگر بھی موجود تھے، بشارت جسپال نے مزید کہا کہ ذرائع آمدنی میں اضافے کی بجائے مسلسل کمی ہورہی ہے ، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ناروا اضافہ پسی ہوئی عوام کو مزید غربت میں جھونکنے کے مترادف ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ، کیونکہ موجودہ صورتحال میں عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کر سکتی، حکومت کے ساڑھے تین سالہ دورے اقتدار میں عوام سے لقمہ چھیننے کی پالیسیاں جاری ہیں، حکموت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ واپس لے اور اضافے کی بجائے قیمتوں میں کمی کا علان کرے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی روش جاری رکھ کر حکومت نے عوام دشمنی کی پالیسی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، جو مایوس کن عمل ہے ، محرومی اور مایوسی سے نجات کے لیے عوام کو اس فرسودہ نظام کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام کشت پالیسیوں کا تسلسل حکمران طبقے کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے

متعلقہ عنوان :