وزیراعظم کاقومی پروگرام برائے صحت ایک انقلابی اقدام ہے،چوہدری حامد حمید

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعظم کاقومی پروگرام برائے صحت ایک انقلابی اقدام ہے جس سے غریبوںکامفت علاج معالجہ ہوگا ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان چوہدری حامد حمیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام سے غریب عوام اپناعلاج نجی ہسپتالوں سے بھی کرواسکیںگے بلاشبہ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف عوام کودستیاب وسائل سے ہرقسم کی بہترسے بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاںہیںمسلم لیگ ن کی حکومت بلندوبانگ دعوئوں کی بجائے عوام کامعیارزندگی بلندکرنے اورانہیںبہترسے بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوا م کی فلاح وبہبود اور ان کا معیارزندگی بلندرکھنے کو ہی اپنی ترجیحات میںسرفہرست رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہپانامہ کیس میںپی ٹی آئی کے وکیل نان سٹا پ جھوٹ بو ل کرجھوٹے الزامات کوسچ ثابت کرناچاہتے ہیںلیکن سپریم کورٹ میں فیصلہ میرٹ پرہوگاعمران خان کااپنی جماعت کیلئے ہی خود کش بمباربنناپی ٹی آئی کی مایوسیوںاور بے چینی میں اضافے کاباعث ہے پانامہ کیس میںمیرٹ پرفیصلہ ہوگاجس میں وزیراعظم سرخروہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :