سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،دو موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار ، تفتیش شروع

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،دو موٹر سائیکل چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کی گئی ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایت اور اے ایس پی فلائیٹ لیفٹیننٹ عطاء الرحمان ترین کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی ملک فہیم فیروزئی پر مشتمل ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

ایس ایچ او سٹی ملک فہیم فیروزئی نے دوران گشت ایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہونے والے دو افراد کا پیچھا کرتے ہوئے ملزمان غلام اور کریم بخش کو قابومیں کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرکے ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ سبی میں مقدمہ درج کرلیا اور گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :