پانامہ کیس سے نوازشر یف بھاگنے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ‘ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان

بے گناہی کا بارثبوت دینا شر یف فیملی کے ذمہ ہے ‘پانامہ سیاسی اخلاقیات کا بھی کیس ہے ‘حکومت پانامہ کیس عوامی عدالت میں ہار چکی ہے‘انٹرویو

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے نوازشر یف بھاگنے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ‘بے گناہی کا بارثبوت دینا شر یف فیملی کے ذمہ ہے ‘پانامہ سیاسی اخلاقیات کا بھی کیس ہے ‘حکومت پانامہ کیس عوامی عدالت میں ہار چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویومیں ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد شر یف فیملی کے متضاد بیانات ہی انکے خلاف سب سے بڑے ثبوت ہے اور قطری خطے سے (ن) لیگ کی مشکلات کم نہیں ہوئی بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو چکا ہے اور نوازشر یف یہ کہہ کرپانامہ کیس سے بھاگ نہیں سکتے کہ انکا پانامہ میں نام نہیں بلکہ لندن سمیت سب کچھ نوازشر یف کا ہی ہے انکا اس کا حساب دینا پڑ یگا ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس صرف کر پشن اور لوٹ مارکا ہی نہیں اخلاقیات کا بھی کیس ہے اور عوام کی عدالت میں (ن) لیگ پانامہ کیس ہار چکی ہے ۔