�ابق گورنر کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کا انعقاد

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سابق گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے گورنر ہائوس میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

قران خوانی میں مرحوم کے عزیز و اقارب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی- گورنر خیبرپختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا، سینیٹر سلیم ضیا، ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے بھی قران خوانی میں شرکت کی- قران خوانی کے بعد اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :