بلوچستان کی طرح موسم سرما کی پہلی برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

سڑکوں پر برف جمنے اور رستے بند ہونے سے کوئٹہ کراچی کے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش

اتوار 15 جنوری 2017 22:40

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) خالق آباد اور قلات میں پورے بلوچستان کی طرح موسم سرما کی پہلی برفباری نے جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کیا وہاں لوگوں کیلئے تفریح کا باعث بھی بنا دوسری طرف شدید برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر برف جمنے اور رستے بند ہونے سے کوئٹہ کراچی کے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔خالق آباد میں اس صورتحال میں بلوچی روایات کی بہترین جھلک دیکھنے کو ملی نیشنل پارٹی کے اسیر رہنما میر خالد لانگو کی ہدایت پر خالق آباد بازار کی جامع مسجد سے باقاعدہ طور پر لائوڈ اسپیکر پر اعلان کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ برفباری میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بلوچی روایات کے تحت مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے گھروں میں لایا جائے اور ان کی خدمت کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر خالد لانگو کی اپنی رہائش گاہ کوٹ لانگو میں بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ خالق آباد بازار میں اصغر لانگو، حاجی حسین لانگو اور ٹکری عبدالنبی محمد شہی کی رہائش گاہوں پر بھی ان مسافروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے دوسری طرف راستے کھولنے کیلئے ڈپٹی کمشنر قلات عزیز الله غرشین، اے سی خالق آباد سلطان بگٹی، تحصیلدار خالق آباد اقبال کھوسہ، رسالدار میجر علی اکبر مینگل، ایکسیئن قلات بی اینڈ آر طارق علی نوشیروانی، ایس ڈی او میر امیر الملک بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے راستہ کھولنے اور برف ہٹانے کی خود نگرانی کی۔

اس موقع پر ایف سی اور لیویز کے جوانوں نے منفی درجہ حرارت کے باوجود ہمت اور حوصلے کے ساتھ کام کیا۔برف میں پھنسے ہوئے مسافروں نے خالق آباد قلات کے مکینوں کی روایتی مہمان نوازی اور خدمت کے اس خیر سگالی جذبے کو سراہا اور خصوصی طور پر اسیر رہنما میر خالد لانگو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہی