سینیٹر رحمان ملک براستہ برطانیہ امریکہ کیلئے روانہ

آصف زرداری کے ہمراہ ڈو نلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرئینگے

اتوار 15 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد سے براستہ برطانیہ امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، وہ سابق صدرآصف علی زرداری کے ہمراہ منتخب امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرئینگے۔ صدرآصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک 17جنوری کوامریکاپہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ امریکی صدرڈولنڈ ٹرمپ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری اور وفد 2فروری کواوباماکینیشنل پیریئربریک فاسٹ میں شرکت کریں گے۔ اس دوران نومنتخب امریکی صدرڈو نلڈٹرمپ سے بھی ملاقات کاامکان ہے ۔ صدر آصف علی زرداری اور وفد جان مکین سمیت ریپبلکن اوردیگررہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔