ایف ڈبلیو او نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹریفک بحال کر دی،آئی ایس پی آر

پیر 16 جنوری 2017 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) ایف ڈبلیو او نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹریفک بحال کر دی۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف ڈبلیو او نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ٹریفک بحال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کھوجک پاس سے برف ہٹا دی گئی ، روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،لکپاس ٹنل کے قریب دو فٹ برف کے باعث ٹریفک معطل تھی ۔