وزیراعظم کے 180 ارب روپے کے پیکیج سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی،اقتصادی تجزیہ کار

پیر 16 جنوری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے پانچ بڑے برآمدی شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے دیئے جانے والے 180 ارب روپے کے پیکیج سے تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران ملکی برآمدات 9.9 ارب ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 394ملین ڈالر یعنی 3.8 فیصد کم رہی ہیں جبکہ دوسری جانب ملکی درآمدات میں 10.2 فیصد یعنی 2.24 ارب ڈالر کا اضافہ ہونے سے ملکی درآمدات کا حجم 24.4 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اقتصادی تجزیہ کار ذیشان حیدر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پیکیج سے برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی جس کے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :