دیامبر بھاشا ڈیم سے سالانہ 19 ہزار 208 گیگا واٹ سستی بجلی ، زرعی مقاصد کے لئے 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا،وزارت پانی و بجلی

پیر 16 جنوری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) دیامبر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے آبی وسائل سے استفادہ کے تحت سستی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ دیامبر بھاشا ڈیم سے مجموعی طور پر 4500 میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کے لئے 37 ہزار 419 ایکڑ زمین حاصل کی جائے گی جس میں سے 28 ہزار 247 ایکڑزمین حاصل کی جاچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبہ کی تکمیل سے زرعی مقاصد کے لئے 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا اور منصوبہ سے مجموعی طو رپر سالانہ 19 ہزار 208 گیگا واٹ سستی بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :