فلپائنی صدر کی ملک میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی

پیر 16 جنوری 2017 11:05

فلپائنی صدر کی ملک میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے ملک میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی دے دی ۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کا کہنا تھا کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور اس کے لئے اگر ملک میں مارشل لاء کا نفاذ کرنا پڑا تو لگا دیں گے اور انہیں ایسا کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مارشل لاء کے نفاذ کا مقصد اقتدار کو طول دینا نہیں بلکہ ملک کو منشیات سے لاحق خطرے کا خاتمہ ہوگا اور اس اقدام سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ فلپائن کے صدر کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جس پر عالمی اداروں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ امریکا کی تنقید پر فلپائنی صدر نے اسے ملکی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :