برطانیہ کا پیرس امن کانفرنس کے اعلامیے پرتحفظات کا اظہار

لندن کو پیرس عالمی امن کانفرنس پر تحفظات ،اعلامیے پر دستخط نہیں کرسکتے،برطانوی وزارت خارجہ

پیر 16 جنوری 2017 12:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) برطانیہ کی حکومت نے فرانس کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے 70 ملکوں پر مشتمل عالمی امن کانفرنس کے اعلامیے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا کہ لندن کو پیرس عالمی امن کانفرنس پر تحفظات ہیں کیونکہ اس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے نمائندوں کو شریک نہیں کیا گیا ہے۔

اور یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی ہے جب دنیا ایک بڑی عالمی تبدیلی سے گذر رہی ہے اور امریکا میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اختیارات ہاتھ میں لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ برطانیہ نے اس کانفرنس میں محض ایک مبصر کی حیثیت سے شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :