کیوی کپتان کین ولیمسن کی 15 ویں ٹیسٹ سنچری

پیر 16 جنوری 2017 12:13

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے 15 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی، گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 15 ویں سنچری ہے، وہ اب تک 57 ٹیسٹ میچوں میں 50.57 کی اوسط سے 4805 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 15 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :