ویرات کوہلی کی ون ڈے میں 27 ویں سنچری

پیر 16 جنوری 2017 12:13

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے 27 ویں سنچری داغ دی، اس طرح وہ سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور جے سوریا کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 122 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی 27 ویں سنچری ہے، اس طرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :