جرمن کمپنی ’’ میٹرو ‘‘کی مصنوعات کی فروخت میںکرسمس کے موقع پرکمی

پیر 16 جنوری 2017 12:21

جرمن کمپنی ’’ میٹرو ‘‘کی مصنوعات کی فروخت میںکرسمس کے موقع پرکمی
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) جرمنی کی پرچون فروش کمپنی ’’ میٹرو ‘‘ نے کہا ہے کرسمس کے موقع پر اس کی مصنوعات کی فروخت میں معمولی کمی ہوئی جس کی وجہ الیکٹرانک مصنوعات میں صارفین کی کم دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کی مصنوعات کی فروخت صرف 0.1 فیصد بڑھ کر 17 ارب یورو (18 ارب ڈالر ) رہی جبکہ ماہرین نے 17.2 ارب یورو کی مصنوعات کی فروخت کی پیش گوئی کی تھی۔کیش اینڈ کیری بزنس میں گزشتہ سال کی مانند 0.7 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سپین، ترکی اور چین میں واقع سٹوروں پر اس کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :